نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کا مجسمہ نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں مشہور فٹ بالر کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجسمے میں ڈیوڈ بیکھم نے ذاتی ایچ اینڈ ایم نامی انڈرگارمنٹس برانڈ کی تشہیر کی ہے اور مختلف شہروں میں مجسمے نصب کروانا انکی تشہیر کا ایک حصہ ہے۔ مجسمے کے نصب ہوتے ہی فٹبالر کے مداح وہاں اکٹھے ہوئے اور تصاویر بناتے رہے۔
نیویارک کے علاوہ ڈیوڈ بیکھم کے مجسمے امریکا کے دیگر شہروں لاس اینجلس اور سان فرانسسکو میں بھی نصب کئے گئے ہیں۔ تشہیری مہم کے ختم ہوتے ہی ان مجسموں کو انڈرگارمنٹس برانڈ کے سٹورز میں آویزاں کر دیا جائے گا۔