کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات اور بنیادی سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچانے کے سفر کو جاری رکھ کر خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیںگے ماہ رمضان المبارک کی طرح عید الفطر پر بھی عوام کو صاف ستھرے اور پاکیزہ ماحول کے قیام کو عوامی تعاون کے زریعے یقینی بنا یا جائے گا علاقائی ترقی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات میں ہر ادارے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر پر نماز عید اور عوامی سہولتوں کی فراہمی پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل کالونی کی کا رکردگی کی تعریف کرتے ہوئے شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے افسران و عملے کو شاباش دی ان خیالات کا اظہارحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں نماز عید کے انتظامات کے معائنے کے لئے مساجد و امام بارگاہوں اور عید گاہوں کے تفصیلی دورے پر علماء اکرام ،مساجد و عید گاہ کمیٹی کے منتظمین سے ملاقات میں کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،سپرٹینڈنگ انجینئر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل عامر وقار ،XEN واٹر اینڈ سیوریج محمد ذاہد ،صابر احمد ،بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے محکمہ پارکس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مرکزی عید گاہ شاہ فیصل کالونی کے دورے پر منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے نماز عید کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی اور حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ شاہ فیصل کالونی کی مرکزی عید گاہ کو عید الفطر کے بعد عید گاہ تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش کرکے اسے ماڈل عید گاہ بنا یا جائے گا قبل ازیں شاہ فیصل کالونی کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرکے نماز عید کے انتظامات کے حوالے سے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کی منتظمین نے ماہ رمضان المبارک اور عید الفطر پر عبادت گاہوں پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر حق پرست قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بلدیاتی افسران کو خراج تحسین پیش کیا ۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے دورے کے دوران علماء اکرام سے ملاقات کی اور ان سے اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے قیام کے سلسلے میں قائد تحریک محترم الطاف حسین کا پیغام پہنچا یا اس موقع پر علماء اکرام نے اتحاد و بین المسلمین اور اخوت و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میںمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد محترم الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا۔ پبلک ریلیشن سیکریٹری