داؤد فیملی تکافل لمٹیڈ گجرات کے زونل آفس میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) دائود فیملی تکافل لمٹیڈ گجرات کے زونل آفس میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ، جس میں شیخ محمد افضال MH بلڈرز کے بھائی شیخ محمد علی کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قاری آفتاب احمد نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، عمر فاروق گوندل نے ہدیہ نعت پیش کیا ، محمد یوسف مہر برانچ منیجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلسفہ موت و حیات بیان کیا اور مرحوم کی زندگی اور غریب پروری کی تعریف کی مہر یوسف یعفور نے کہا کہ دائود فیملی تکافل عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے اور ہم اپنی سروسز ہمیشہ فراہم کرتے رہینگے ، سید معظم علی سینئر برانچ منیجر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے داؤد فیملی تکافل کی مینجمنٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

جنہوں نے صرف 4دنوں میں کلیم کی ادائیگی کر کے ایک نئی مثال قائم کی ، اپنی تقریر میں انہوں نے دائود تکافل کی شرعی حیثیت اور سود سے پاک سرمایہ کاری کا ذکر بھی کیا ، سید ناصر رضوی ریجنل منیجر لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ، انہوں نے مزید کہا کہ تکافل معاشی تحفظ اور حلال سرمایہ کاری کا دوسرا نام ہے ، اجلاس کے آخر میں قاری فیض رسول نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کروائی ، اس موقع پر شیخ عمران علی ، سید سعید احسن ، خرم شہزاد ، رضوان سعید ، مستنصر حسین ، آصف اقبال ، الیاس شمس ، شیراز اسلم ، راجہ عمر نذیر ، رضوان اللہ ، قاری عبدالرشید ، عثمان حبیب ، امتیاز احمد ، شاہد منظور ، شبیر حسین و دیگر موجود تھے ۔