مہنگائی اور عید پر ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے عید کی خوشیاں مانند پڑ گئی

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مہنگائی اور عید پر ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کیوجہ سے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی بازاروں میں ویرانی ،دوکاندار گاہکوں کا انتظار کرنے لگے ۔تفصیلات کیمطابق مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ اور عید الفطر کے موقع پر حکومت آزادکشمیر کیطرف سے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہوںکی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے آزادکشمیر بھر طرح بھمبر میں بھی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی عید کے آخری ایام میں بھی بازاروں کے اندر ویرانی چھائی ہو ئی ہے۔

دوکانداروں نے عید کیلئے خوب سامان جمع کیا تھا لیکن بازاروں میں گاہک نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار گاہکوں کا انتظار کرتے ہوئے تھک گئے ملازمین اور عوام کی پیپلز پارٹی کی حکومتوں کو بد دعائیں جنہوں نے عوام سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں جبکہ دوسری طرف سبزی ،فروٹ اور گوشت کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے مختلف بازاروں میں ہر ایک دوکاندار کے اپنے ریٹس میں جبکہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز آخری ایام میں نظر نہیں آرہی جو خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کر سکے ۔