رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امریکی صدر براک اوباما نے مسلمانوں کے لئے نیک تمناں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
واشنگٹن میں وائٹ ہاس سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ رمضان میں چار ہفتے روزے رکھنے کے بعد عید کے پرمسرت موقع پر وہ تمام مسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر امریکن مسلمانوں کا آزادی سے امریکا میں خوشیاں منانا ان کی قومی زندگی کا ایک حصہ بننے کے علاوہ ان کی جمہوری روایات کو بھی مضبوط کر رہا ہے۔