صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں اخوت و محبت، برداشت، صبروتحمل و رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔
پاکستانی قیادت کا کہنا ہے کہ ان اعلی اخلاقی قدروں پر عمل کرنے کے بعد ہی ایک ایسا معاشرہ تشکیل پا سکے گا جو ہر اعتبار سے اسلام کا مطلوب ومقصود ہو۔ ملک میں قائم عوامی جمہوری حکومت کی پہلے دن ہی سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچائے اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بہت سے آئینی اور اصلاحاتی اقدامات کئے ہیں۔ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ فرقہ پرستی، تعصب اور دہشتگردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ جمہوری حکومت کی پہلے دن ہی سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچائیں۔ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کی حکومت نے بہت سے آئینی اور اصلاحاتی اقدامات کئے ہیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے دہشتگرد عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کر رکھا ہے۔ ہمارا مذہب امن و بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کراچی کے عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں امن کے قیام کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں تعاون کریں کیونکہ عوامی تعاون سے ہی صورتحال کو معمول پر لانے کے علاوہ امن قائم کیا جاسکتا ہے۔