انڈر نائنٹین ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

under 19 indian cricket team 2012

under 19 indian cricket team 2012

آسٹریلیا میں جاری انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے کوارٹرز فائنل میں بھارت کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

پاکستان کے بائولز میچ پر چھائے رہے اور انہوں نے کسی بھی بھارتی کھلاڑی کو 137 رنز کا آسان ہدف پورا کرنے کیلئے کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ کوئی بھی بھارتی بلے باز پاکستانی بائولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ پاکستانی بائولرز نے آسان ہدف کے باوجود اپنی شاندار بائولنگ سے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا تاہم کھیل کے آخری لمحات میں نویں وکٹ پر بھارت کی ٹیم نے یہ ہدف عبور کرکے انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اس سے قبل قومی ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑ گیا، پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑیوں کے آٹ ہونے کے بعد ٹیم دبا میں آ گئی اور ایک سو چھتیس رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ قومی ٹیم چھیالیسویں اوور میں ایک سو چھتیس رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے جب میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر سمیع اسلم کو بھارتی بالر سندیپ شرما نے اپارہ جیتھ کے ہاتھوں کیچ آٹ کرا دیا۔ جب نئے آنے والے بلے باز انعام الحق کو بھی پانچویں گیند پر سندیپ شرما نے آٹ کردیا۔ ان کا کیچ بھی اپارہ جیتھ نے لیا۔ اس کے بعد بابراعظم اور عمر وحید نے سنبھل کر بیٹنگ کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم 55 رنز پر عمر وحید 27 رنز بنا کر آٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے کھلاڑی بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور اکسٹھ کے سکور پر چوتھے کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گئے۔ آٹ ہونے والے کھلاڑی تھے اسد علی جو ایک رن بناسکے۔ اکسٹھ ہی کے سکور پر پانچویں کھلاڑی بھی آٹ ہوگئے۔ چھٹی وکٹ صرف ایک رن ہی جوڑ سکی اور باسٹھ کے سکور پر محمد نواز صفر پر پویلین لوٹے۔ 98 کے سکور پر ساتویں وکٹ گری جب بابر اعظم 50 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔ 98 کے سکور پر ہی آٹھویں وکٹ گر گئی ظفر گوہر نے آٹھ رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے سندیپ شرما اور روی کانت سنگھ نے تین تین کھلاڑی آٹ کئے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف نو وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔ بابا اپرجیت 51 اور وجے زوہل 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ ایونٹ کا دوسرا کوارٹرز فائنل بھی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کا 138 رنز کا ہدف سات وکٹ کے نقصان پر پچاسویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگیں جبکہ دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔