اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار بین ایمرسن نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کی ویڈیو دے یا تحقیقات کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہو جائے۔
بین ایمرسن کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ خود کو ڈرون حملون پرغیر جانبدارانہ تحقیقات کیلیے پیش کرے اور اگر امریکہ نے تعاون نہ کیا تو اقوام متحدہ خود ڈرون حملوں پر تحقیقات کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیتا کی عدم دستیابی پر ڈرون حملوں کی قانونی حیثیت پر بات نہیں ہو سکتی۔