عید الفطر کے موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کونسل میں صفائی وستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات
علماء اکرام ،مساجد وعید گاہ کمیٹیوں کی منتظمین کی جانب سے عید الفطر پر مثالی انتظامات پر حق پرست قیادت اور بلدیہ شرقی کو خراج تحسین عید الفطر کی تعطیلات میں صفائی وستھرائی کا انتظام معمول کے مطابق انجام دیا گیا ،رین ایمرجنسی کے حوالے سے بھی عملے کو الرٹ رکھا گیا ۔اسلم پرویز
Cleaning in Union Council
کراچی (پ ر)شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں میں عید الفطر پر مثالی انتظامات عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود تینوں دن صفائی وستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے خدمات کی انجام دہی کو معمولات کے مطابق جاری رکھا گیا ماہ رمضان اور عید الفطر پر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مثالی انتظامات پر علماء اکرام عید گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے منتظمین کی جانب سے حق پرست قیادت اور بلدیہ شرقی کو خراج تحسین عید الفطر کی تعطیلات میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے معائنے کے لئے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے اپنی نگرانی میں خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا تے رہے انہون نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عید الفطر پر صفائی وستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے اسلم پرویز نے کہاکہ عوام کو عید الفطر پر صاف ستھرے اور مثالی ماحول کی فراہمی کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی کی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی میں عید الفطر کے تینوں دن عوامی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھ کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کو یقینی بنا یا انہوں نے کہاکہ عید الفطر پر متوقع بارش کے پیش نظر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دے کر افسران و عملے کو مکمل الرٹ رکھا گیا تاکہ متوقع برسات کی صورت میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جاسکے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز نے ماہ رمضان المبارک پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور علاقائی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے حوالے سے انتظامات میں تعاون پر علماء اکرام ،عید گاہ مساجد اور امام بارگاہ کمیٹیوں کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اُمید ظاہر کی ہے کہ شاہ فیصل کالونی کی ترقی اور عوام کو سہولیات کے فراہمی کے حوالے سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔