ترکمانستان سے بھارت کو گیس پانچ سال بعد ملے گی

Turkmenistan

Turkmenistan

ترکمانستان (جیوڈیسک) ترکمانستان سے پاکستان کے ذریعہ بھارت کو گیس کی فراہمی پانچ سال میں شروع ہوجائے گی۔ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور انڈیا کے درمیان بچھائی جانے والی گیس پائپ لائن سے بھارت تک گیس کی فراہمی پانچ برس بعد شروع ہوسکے گی۔

ماہرین کے مطابق اس منصوبے کے معاہدے پر دست خط ہوچکے ہیں اب اس پائپ لائن کے بچھانے کے لیئے کنسورشیئم کی تلاش شروع کی جائے گی ۔۔سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مالیت کی پائپ لائن سے پاکستان میں بھی گیس کی قلت دور کی جائے گی۔