پاور ھاؤس (جیوڈیسک) عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی۔ بجلی کا شارٹ فال دو ہزار658 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 16 ہزار 411 اور پیداوار 13 ہزار 753 میگاواٹ ہو گئی ہے جس سے عید کے دنوں میں بڑے شہروں میں ختم کی گئی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔
جس سے شہری علاقوں میں چھ اور دیہی علاقوں میں نو گھنٹے کی لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے حکام کے مطابق بارش کی وجہ سے بجلی کی طلب میں کمی ہو ئی ہے ورنہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہونا تھا۔