دریائے راوی (جیوڈیسک) دریائے چناب مرالہ کے مقام پر اور دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1502 فٹ اورمنگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1175 فٹ ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں تین روز سے جاری بارشوں کے باعث دریاں میں پانی کے بہا میں اضافہ ہو گیا۔ ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ چھپن ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد باسٹھ ہزار نو سو اسی کیوسک اور اخراج تیرہ ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ چھبیس ہزار آٹھ سو ساٹھ کیوسک، دریائے راوی میں پانی کی آمد چون ہزارچار سو پچاس کیوسک اور دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد سولہ ہزار چھ سو ستاسی کیوسک ہے۔ دریائیکابل میں پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک، دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پرپانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار685 کیوسک، چشمہ جہلم لنک کینال میں پانی کی آمد 2 ہزارکیوسک، کالا باغ کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 53 ہزار531 کیوسک، دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پرپانی کی آمد 1 لاکھ 79 ہزارکیوسک، دریائے ستلج میں پنجند کے مقام پرپانی کی آمد 22 ہزار824 کیوسک اورگدوبیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 51 ہزار662 کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں بشام کے مقام پرپانی کی آمد 2 لاکھ 63 ہزارکیوسک ہے۔