اینجلینا اپنی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

Angelina

Angelina

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جو لی اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ نئی فلم “میل فیشنٹ” میں جلوہ گر ہوں گی۔والٹ ڈزنی پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ اینجلینا کی چار سالہ بیٹی “ووینی” فلم “میل فیشنٹ” میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گی۔ فلم میں اینجلینا جو لی منفی کردار ادا کر رہی ہیں۔ معروف فیری ٹیل پر بننے والی یہ ایڈونچر فلم مارچ 2014 میں ریلز کی جائے گی۔