پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کو قرض واپسی کی مد میں آج چوتھی قسط ادا کرے گا۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق چوتھی قسط کا مالی حجم انتالیس کروڑ باہتر لاکھ ڈالر ہوگا۔ پاکستان اس سے قبل فروری میں چالیس کروڑ دس لاکھ ڈالر،مئی میں انتالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر اور جون میں دس کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت کی تین قسطیں آئی ایم ایف کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے۔
چوتھی قسط کی ادائیگی کے بعد آئی ایم ایف کو واپس کئے جانے والے قرضے کا مالی حجم ایک ارب انتیس کروڑ ڈالر ہوجائے گا۔