شمالی وزیرستان(جیوڈیسک)پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں پر احتجاج کے دوسرے دن ہی امریکا کی طرف سے شمالی وزیرستان میں ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے تندر میں 5 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک امریکی طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری ہیں اور ابھی تک جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکا کی طرف سے پاکستان پر کیے جانے والے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔