چین (جیوڈیسک) چین میں پل ٹوٹنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں ایکسپریس وے پر بنا پل اس وقت ٹوٹ گیا جب اس پر سے چار بڑے ٹرک گزر رہے تھے۔
پل دو سال کے عرصے کے بعد گذشتہ سال نومبر میں مکمل ہوئی تھی۔ پل پر سے نو سے زائد گاڑیاں فی گھنٹہ گزرنے کی گنجائش رکھی گئی تھی۔ چین میں گزشتہ سال جولائی سے اب تک چھ بڑے پل ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ ناقص تعمیر اور بھاری گاڑیوں کی اوور لوڈنگ بتائی جاتی ہے۔