معروف بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں سپر اسٹارز کو صرف اس وقت یاد کیا جاتا ہے جب وہ اس جہاں سے گزر جاتے ہیں۔
ممبئی میں ایک اخبار سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بنگالی اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں صرف چڑھتے سورج کی پوجا کی جاتی ہے اسٹارز کو صرف اس وقت یاد رکھا جاتا ہے جب انکا فن عروج پر ہوتا ہے۔ جب وہ انڈسٹری کا حصہ نہیں رہتے تو انھیں فراموش کر دیا جاتا ہے۔ بپاشا نے کہا کہ اسکی حالیہ مثال راجیش کھنہ تھے جو تین دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے کے بعد آخر کار کسمپرسی کی حالت میں اس جہاں سے گزر گئے۔