بلدیہ بھمبر کی بے حسی کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں بارشوں کا تیسرا روز کوٹھی موڑ ،جی پی او اور سکو ل روڈ کے سامنے بارشی پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل شہریوں کا لاکھوں کا نقصان بلدیہ بھمبر کی بے حسی کیخلاف شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق بھمبر میں جاری گزشتہ 3ورز سے جاری بارش نے بلدیہ بھمبر کی کارکردگی کے پول کھول دیے ہیں کوٹھی موڑ ،جی پی او،اور سکول روڈ کے سامنے نالے میں بروقت اور معقول صفائی نہ ہونے کے باعث بارشی پانی دوکانوں اور گھروں میں داخل ہو گیا جس سے شہریوں اور دوکانداروں کا قیمتی ساما ن تباہ ہو گیا اور انہیں لاکھوںروپے کا نقصان اٹھانا پڑا شہریوں نے کہا کہ بلدیہ بھمبر نے بر وقت نالے کی صفائی کیلئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے اور صرف دوکانوں اور گلیوں کے سامنے سے سلیب اکھاڑ کر الٹا شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا شہریون اور دوکانداروں نے کہا کہ بلدیہ صرف ٹیکس وصول کرنے تک محدود ہے بلدیہ کے ذمہ داران نے بھی ہمارے ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقہ میں آنا تک گرواہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام بلدیہ بھمبر کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیں۔