سپریم کورٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ حق میں ہو یا مخالفت میں عملدرآمد کریں گے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لیے مزید قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔ اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ جو بھی کہوں گا عدالت میں کہوں گا۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔ وفاقی وزیر تجارت امین فہیم نے کہا کہ وزیر اعظم کو آئین کے مطابق نا اہل نہیں کیا جاسکتا۔