اسلام آباد(جیوڈیسک)صوبہ پنجاب میں نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیشن کا پہلا اجلاس کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے اجلاس میں کمیشن کے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے صدارتی ریفرنس پر عمل کرتے ہوئے یہ کمیشن تشکیل دیا تھا۔ جس میں 6سینیٹر اور 6اراکین قومی اسمبلی کی نامزدگی کی گئی ہے ۔ کمیشن کے لیئے پنجاب اسمبلی سے دو نام تاحال اسپیکر افس کو موصول نہیں ہوئے جبکہ ن لیگ نے بھی کمیشن کا بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ن لیگ نے کمیشن میں اپنی نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔