میو نسپل کارپو ریشن میرپور کے عملہ صفا ئی کی نا اہلی شھر میں گندگی کے ڈھیر اور بیماریوں کا خدشہ
Posted on August 27, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
میو نسپل کارپو ریشن میرپور کے عملہ صفا ئی کی نا اہلی یا وزیر اعظم آزادکشمیر کے ویژن کے بر عکس منی لندن میرپور کو گندگی کے ڈھیروں میں جان بھو ج کر تبدیل ، شہر بھر میں تعفن اور بد بو کا را ج ، بیما ریاں پھو ٹنے کا شدید خدشہ ، ہر گلی کی نکر پر ڈھیروں گند گی ، ایڈ منسٹریٹر کا رپو ریشن کی نا اہلی کا بین ثبو ت ، وزیر ٹرا نسپورٹ محمد طا ہر کھو کھر کی رہا ئش گا ہ کے قریب بڑا فلتھ ڈپوقائم ، وزیر حکو مت کا اظہا ر بر ہمی ، تفصیلا ت کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چو ہدری عبدالمجید نے اقتدا ر سنبھالتے ہی میر پور شہر کو خو بصو رت بنا نے سمیت دو سرے شہری مسا ئل کے حل کے لئے اپنی ترجیحا ت مقرر کر دیں تھیں مگر بیر سٹر لا بی سے تعلق رکھنے وا لے ایڈمنسٹریٹر چود ھری محمد منشا ء وزیر اعظم کے ویژن کے بر عکس کارپور یشن کی کارکردگی کو بہتر کر نے میں نا کام ہو گئے ۔
عملہ صفا ئی کی غفلت کے با عث شہر بھر میں صحت و صفا ئی کی حالت تفشیش ناک حد تک بڑ ھ گئی جبکہ مو ن سو ن کی حا لیہ بارشوں کے باعث گندگی کے ڈھیروں سے ہر طرف بد بو اور تعفن کا راج ہے ۔ او ر شہری مختلف قسم کی بیما ریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں مگر ایڈ منسٹریٹر کارپوریشن نے اپنے آ پ کو گھر سے دفتر تک محدود کر رکھا ہے اور ان کی کمز و ر گرفت کے با عث عملہ صفا ئی بھی اپنے فرائض کی بجا آوری میں غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ایڈمنسٹریٹر نے اپنی تعینا تی کے بعد سے اب تک فیلڈ میں جا نے کی زحمت گوا رہ نہیں کی ۔ وزیر اعظم میر پور شہر کو خو بصو رت شہر بنا نا چا ہتے ہیں مگر ایڈمنسٹریٹر کا رپوریشن ان کی را ہ میں سب سے بڑی رکا وٹ بن رہے ہیں اور وہ وزیر اعظم کے ویژن کو سبو تا ژ کر رہے ہیں ۔
کیو نکہ ان کا تعلق بیر سٹر لا بی سے ہے ۔صحت و صفا ئی کے حوالے سے شہرکی حالت کو دیکھا جائے تو یہ آمر انتہا ئی افسوس نا ک ہے کہ وزیر حکو مت کی رہا ئش گار کے قریب عرصہ درا ز سے فیلتھ ڈپو قائم ہے جہاں ہر وقت گندگی کا ڈھیر دیکھا جا سکتا ہے ۔جس سے بخو بی اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے کہ با قی شہر کی اس حوا لے سے کیا حا لت ہو گی ۔میر پور کے سیا سی ، سماجی ، تا جراور سیول سو سا ئٹی کی تنظیموں کے نما ئندوں نے ایڈ منسٹر یٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صحت و صفا ئی کی موجودہ حالت کو درست کرنے کے لئے ہنگا می بنیا دوں پر اقدا مات اٹھا ئے جائیں تا کہ شہری امراض سے بچ سکیں اور میرپور میں صا ف ستھرا ماحول پیدا ہو سکے ۔