خیبر پختونخوا بنوں پی کے 70، ضمنی انتخابات جاری

election

election

خیبرپختونخوا (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا بنوں میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ستر پر پولنگ جاری ہے جس میں سے سینتیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ نشست زیاد اکرم درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

بنوں کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے ستر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار نو سو اٹھاون ہے اور ووٹنگ کے لیئے ایک سو دو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں سے سینتیس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس نشست پر پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں ظفر علی ظفری، رحمت اللہ، صادق الرحمان، سعد اللہ خان اور عرفان اللہ خان شامل ہیں۔