پشاور: فائرنگ سے پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں نامعلوم افراد نے کشور نامی چوکیدار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اسلحہ لے کر فرار ہو رہے تھے۔ اس دوران ڈیوٹی پر مامور رائیڈر سکواڈ کے اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ سے کانسٹیبل کلیم اللہ اورصدیق شہید ہوگئے۔ ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس پی سٹی آصف اقبال کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی اور وہ موٹرسائیکل پر سوار تھے۔