امریکا : سمندری طوفان آئزک کی پیش قدمی جاری

Isaac

Isaac

امریکا (جیوڈیسک) سمندری طوفان آئزک امریکی ریاست فلوریڈا کے قریب سے گزرتا ہوا ریاست لوئیزیانا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں صدر براک اوبامہ نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ طوفان کے خطرے کے پیش نظردیگر تین ریاستوں فلوریڈا، مسی سپی اور الاباما میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ طوفان ممکنہ طور پرکل لوئیزیانا کے ساحل سے ٹکرائے گا، طوفان سے لوئیزیانا کے شہر نیو آرلینز کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

مختلف شہروں میں عوام نے کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ شروع کردیا ہے اورمحفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ صدر اوباما نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو لوئیزیانا میں حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد فوج اور امدادی ٹیمیں لوئیزیانا پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ طوفان آئزک کے باعث شدید بارشوں اور آندھی کے خطرات کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں واقع آئل ریفائنریاں بند کردی گئی ہیں۔