میرپور انجمن تاجراں نعیم گروپ کا انتظامیہ کے خلاف جلوس و مطاہرہ فلاپ ہو گیا

میرپور: میرپور انجمن تاجراں نعیم گروپ کا انتظامیہ کے خلاف جلوس و مطاہرہ فلاپ ہو گیا، ایڈوائرٹائزر ایسوسی ایشن اور نعیم گروپ کے محض 25 سے 30 لوگ ہی جمع ہو سکے، لوگ پھبتیاں کہتے رہے،ڈپٹی کمشنر نے بھی وفد کو جھاڑ بٹھا دی،تفصیلات کے مطابق سائن بورڈ گرانے کے خلاف گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے خلاف ایسوی ایشن کے ساتھ نعیم گروپ نے بھرپور احتجاجی مطاہرہ کرنے اور سینکڑوں لوگوں کو سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا تھا ۔

مگر گزشتہ روز چوہدری نعیم بھرپور کوشش کے بعد بھی محض 25سے 30لوگ ہی جمع ہو سکے مظاہرہ بھی مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا۔زیادہ تر لوگ ایسوسی ایشن کے تھے جبکہ چوہدری نعیم کے ساتھ محض چھ سے ساتھ افراد آئے لوگ مظاہرے کو دیکھ کر پھبتیاں کہتے رہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بھی صدر اور وفد کو جھاڑ بلا دی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے،ایسوسی ایشن والوں کا کہنا تھا کہ ڈی سی سے ملاقات کا مقصد نہیں تھا محض مظاہرہ ضروری تھا۔