فرانس(جیوڈیسک)فرانس میں گزشتہ تین برسوں میں ملازمت کے خواہاں رجسٹرڈ افراد کی تعداد میں ماہانہ کی بنیاد پر زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد جولائی میں بڑھ کر 2.99 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت محنت کے مطابق مسلسل پندرہویں مہینے بیروزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سے بیروزگاروں کی تعداد اکتالیس ہزار تین سو کے اضافے سے آئندہ ماہ تک تیس لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ جز وقتی کام کرنے والے افراد کی تعداد سمیت 4.45 ملین لوگ جولائی میں روزگار کی تلاش میں تھے۔ یہ تعداد جون کی تعداد سے 58,300 زائد ہے۔