اکشے اور سوناکشی کی فلم جوکرکے گانے جگنو کی وڈیو ریلیز

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا کی آنے والی 3D فلم “جوکر”کے نئے گانے کی وڈیو جاری کردی گئی۔جگنوکے بولوں پر مبنی اس گانے کو ادت نرائن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے ہیرو ہیروئن اکشے اور سوناکشی سنہا ایک لالٹین میں قید جگنوں کی روشنی کو دیکھ کر خوش ہوتے نظر آرہے ہیں۔

1947کی تقسیمِ ہند کے موقع پرپاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک کے نقشے میں جگہ نہ پانے والے قصبے پاگل پور اور اسکے انوکھے باسیوں کی گرد گھومتی اس فلم کوکوریو گرافر فرح خان کے شوہر شریش کندر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔فرح خان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم31اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔