امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے لشکرطیبہ کے جن ارکان پرپابندی لگائی گئی ہے ان میں ساجدمیر، عبداللہ مجاہد، احمد یعقوب، حافظ خالدولید، قاری محمدیعقوب شیخ، امیرحمزہ، عبداللہ منتظر اور طلحہ سعید شامل ہیں۔
ان تمام افراد پر دوہزار آٹھ میں ہونے والے ممبئی حملوں اور افغانستان میں اتحادی افواج کے خلاف کارروائیوں سے تعلق کے شبہے میں پابندی لگائی گئی ہے۔ امریکی محکمہ داخلہ دوہزار ایک میں لشکرطیبہ کو پہلے ہی دہشتگردتنظیم قرار دے چکا ہے۔