واہ کینٹ (جیوڈیسک) واہ کینٹ پولیس نے تین افغان دہشت گرد گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ، ملزم اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر واہ کینٹ میں قبرستان کے قریب جنگل میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا.ملزم ہجرت گل ، مجیب اللہ اور مہیب اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے ۔گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارود ،دو بیلٹیں ، دو ڈیٹونیٹر ، دستی بم اور ریمورٹ کنٹرول برآمد کر لیا گیا ۔
پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردوں نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں اہم سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد واہ کینٹ میں اسلحہ فیکٹری کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے ۔