انڈونیشین کشتی حادثہ ،22 مزید پناہ گزینوں کو بچا لیا گیا

Indonesia

Indonesia

انڈونیشیا (جیوڈیسک) آسٹریلوی میری ٹائم نے کہا ہے کہ جزیرہ جاوا میں ڈوبنے والی انڈونیشین کشتی میں سوار 22 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 120 سے زائد افراد بدستور لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے۔

کہ انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں بدھ کے روز اوورلوڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے 22 مزید مسافروں کو امدادی کارروائی کے دوران بحفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ 6 افراد کو ابتدائی طور پر بچا لیا گیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں 150 پناہ گزین سوار تھے اور 120 سے زائد بدستور لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے میری ٹائم کی کارروائی جاری ہے۔