عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔سونے کی قیمت میں دو روز کے دوران پانچ سو روپے فی تولہ کی کمی ہوئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت اٹھاون ہزار چھ سو روپے ہے۔
جبکہ دس گرام کی قیمت اس دوران چار سو اٹھائیس روپے کی کمی سے پچاس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں دو روز میں سونے کی فی اونس قیمت میں پندرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔