چکورہ و گولڈن ٹاؤن نالہ سمیت شاہ فیصل کالونی کے اندرونی نالوں پر قائم تجاوزات کا خا تمہ کیا جائے
Posted on September 1, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے ضروری ہے کہ ندی نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی باآسانی نکاسی کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے چھٹکارہ اور دوران برسات سیلابی صورتحال سمیت کسی بھی ناگہانی صورتحال سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا یا جا سکے ۔
ملیر ندی کے اندر اور اطراف ،چکورہ نالہ ،گولڈن ٹائون نالہ سمیت شاہ فیصل کالونی کے اندرونی نالوں سے تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ متوقع برسات کے پیش نظر شاہ فیصل کالونی میں نکاسی آب کے نظام کو مزید بہتر بنا نے کے لئے برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی فلو کو درست بنا یا جائے تاکہ دوران برسات کسی بھی قسم کی دشواریوں سے عوام کو محفوظ بنا یا جاسکے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے متعلقہ محکموں کی جانب سے ترتیب دیئے گئے رین ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے چکورہ نالہ ناتھاخان گوٹھ ،گولڈن ٹائون نالہ اور ملیر ندی کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نالوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی سے نہ صرف برساتی پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے بلکہ صحت مند ماحول کا قیام بھی یقینی بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ پھنیکنے اور تجاوزات قائم کرنے سے اجتناب کریں ایسے عمل کے مرتکب افراد اور اداروں کے فوری اطلاع متعلقہ محکموں کو دی جائے تاکہ فوری کاروائی عمل میں لاکر نہ صرف غیر قانونی اقدام کی روک تھام کی جاسکے۔
بلکہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں رخنہ اندازی کرنے والوں کی بیخ کنی کی جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متوقع برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے تمام تنصیبات کی مکمل نگرانی کی جائے اور فلو کی درستگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کئے جائیں ۔