کراچی (جیوڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام لڑائی نہیں ترقی چاہتے ہیں، پاکستان سب کے ساتھ امن اور دوستی چاہتا ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں بھارت سے آنے والی خواتین مدھو شرما اور سمپا آریہ سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ پاکستان امن کا پیامبر ہے ہم کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے۔ مدھو شرما اور سمپا آریہ نے کہا کہ گورنر سندھ کی کوششوں سے صومالی قزاقوں سے صرف پاکستانی ہی نہیں بحری جہاز کے ہندوستانی عملے کو بھی رہائی ملی۔
مدھو شرما نے کہا کہ میرا اپنے آپ سے وعدہ تھا کہ پاکستان کی کوششوں سے صومالی قزاقوں سے شوہر کی رہائی پر شکریہ ادا کرنے پاکستان جاں گی۔