نواحی گاوں موضع گاہی میں نوجوان پریمی جوڑے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

بوچھال کلاں (نامہ نگار ) نواحی گاوں موضع گاہی میں نوجوان پریمی جوڑے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تفصیل کے مطابق موضع گاہی کی رہائشی ص دختر غلام مصطفےٰ نے زمرد ولد ریاض سے تعلقات قائم کر رکھے تھے جس کی خبر ان کے گھر والوں کو ہو گئی لڑکی کے والد نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا کچھ دیر بعد زمرد بھی ان کے اڑیکے لگ گیا جسے گولی مار کر ڈھیر کر دیا گیا اظلاع ملتے ہی میڈیا اور علاقے کے لوگ رورل ہیلتھ سیٹر بوچھال کلاں پہنچ گئے جہاں دو پریمیوں کی لاشیں رکھی تھیں۔