بھمبر:پیپلز پارٹی ایک نظریاتی ،عوامی،جمہوری اور انقلابی جماعت ہے۔ چوہدر ی جاوید

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی حکومت پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تعمیر و ترقی کے راستے پر گامزن ہے پیپلز پارٹی کوجب بھی اقتدار ملا ملک بحرانوں اور مشکلات سے دوچار ہو تا ہے صدر زرداری نے بہترین حکمت عملی کے تحت جمہوریت کے تسلسل کو آگے بڑھایا ہے حلقہ سماہنی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد رزاق کیساتھ مشیر حکومت کا وعدہ پوراکیاجائے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدر ی جاوید اقبال آف گائیاں پونا نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی ،عوامی،جمہوری اور انقلابی جماعت ہے جس نے پاکستان کے اند ر ہمیشہ جمہوریت کے فروغ ،ملکی سلامتی اوربقاء کیلئے قربانیاں دی ہیں جمہوریت کیلئے ذوالفقار علی بھٹو شہید سے لیکر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید تک قربانیوں کی ایک تاریخ بھری پڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے دشمنوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کروا کر جمہوریت کی بساط لپیٹنا چاہتے تھے لیکن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بہترین حکمت عملی سے جمہوریت دشمنوں کی چالوں کو ناکام بناتے ہوئے ملک کے اندر جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو جب بھی اقتدار ملتا ہے ملک بحرانوں او رمشکلات کا شکار ہو تا ہے لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت ہمیشہ اپنی فہم و فراست سے ان تمام بحرانوں اور مشکلات پر جمہوری انداز میں قابو پا لیتے ہیں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت کو بھی مہنگا ئی ،بے روز گاری ،دہشت گردی ،لاقانونیت ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیدنگ ورثے میں ملی لیکن صدر پاکستان آصف علی زرداری کی قیادت میں ان تمام بحرانوں پر آہستہ آہستہ قابو پا لیا گیا ہے صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومتیں پاکستان اور آزادکشمیر کے اندر عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک سال کے اندر میگا پراجیکٹس شروع کر کے عو ام کے دل جیت لیے ہیں پیپلز پارٹی کے جیالوں اور نظریاتی کارکنان کو حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے لیکن محترمہ فریال تالپور اور چوہدری عبدالمجید نے حلقہ سماہنی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی چوہد ری محمد رزاق کیساتھ ایڈجسٹمنٹ کا جو وعدہ کیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا جس سے حلقہ سماہنی کے اندر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید چوہدری رزاق کیساتھ کیے گئے وعدہ کو پورا کریں اور حلقہ سماہنی کے کارکنوں کی بے چینی کو دور کریں۔