حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہ آنے کی پیشگوئی کردی جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ان کی طرح موجودہ وزیراعظم کو بھی نکالا گیا تو انتخابات نہ ہونے کی قیاس آرائیاں درست ثابت ہوجائیں گی۔
صبعت اللہ راشدی پیر صاحب پگاڑا لاہور میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ہونے والے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر کافی غیر مطمن نظر آئے بلکہ وہ تو انتخابات کی تیاریاں کرنے والوں پر حیران نظر آئے جبکہ گیلانی بھی کچھ تحفظات کیساتھ ان سے متفق نظر آئے۔ پیر پگارا نے کراچی کیحالات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ سب سیاسی جماعتوں میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ایک سا سلوک ہونا چاہییجو نہیں ہو رہا۔ پیر پگارا نے تو کچھ لواور کچھ دو کرکے سپریم کورٹ کے حکم پر سوئس حکام کوخط لکھنے کا مشورہ بھی دیدیا مگر گیلانی نے مشورہ نظر انداز کردیا۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے ساتھ جو اتحاد ہے وہ ان کے والد نے کیا تھا مگر تب حالات اور تھے اب صورتحال دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔