پیرس، پاکستان سے آگسٹا آبدوزوں کے معاہدے میں نکولس سر کوزی نے کمیشن نہیں لیا ، فرانسیسی حکومت کی سابق ایک خاتون اہل کارنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اس وقت کئی حکومتی ارکان پاکستان سے معاہدے کے مخالف تھے اور خاص طور پر اس وقت کے وزیر اکانومی اور وزیر بجٹ پاکستان سے معاہدے کے مخالف تھے۔
معاہدہ سرکوزی کی مرضی کے بھی خلاف تھا ،اس لئے پاکستان سے معاہدہ سرکوزی کے دباؤپر نہیں کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکومت کی سابق خاتون اہل کار پیٹریشیا لیپ لاٹ نے اس بات کی تر دید بھی کی ہے کہ سرکوزی نے کمیشن لینے کیلئے لکسمبرگ ہائین نامی کمپنی تشکیل نہیں دی۔