اٹلی(جیوڈیسک)اٹلی میں گلیشر پگھلنے سے برف میں دبا پہلی جنگ عظیم کا اسلحہ سامنے آنے لگا۔اٹلی کے شمالی علاقے ٹرنٹینو اگو ڈی نارڈس پہاڑکی چوٹی سے میں تقریبا ایک صدی کے بعد پہلی جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا اسلحہ گلیشیر پگھلنے سے سامنے آنے لگا۔ تقریبا 3200 میٹر کی بلندی پر واقع گلیشیر پگھلنے سے 200 ایک پہاڑ پر 200 گولیاں نظر آنے لگیں۔ ان گولیوں کی موٹائی 85 ملی میٹر سے 100 ملی میٹر ہے۔ یہ سب اسلحہ 100 سکوئر میٹر کے علاقے میں پھیلا ہوا ہے۔
ملنے والے باقی دھماکا خیز مواد کا وزن سات سے دس کلو ہیجسے ماہرین بحفاظت ضائع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اٹلی کے اس علاقے میں ہنگری، آسٹریا اور اٹلی کی افواج کے درمیان جنگ لڑی گئی تھی۔