پنجاب (جیوڈیسک)رمشا مسیح کی درخواست ضمانت وکلاء کی ہڑتال کے باعث سات ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔سیشن جج اعظم خان نے مقدمے کی سماعت کی۔ وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ راجن پور میں وکلاء کے چمبر جلائے جانے پر پنجاب بارکی کال پر ہڑتال ہے۔کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو گا اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔
سات ستمبر کو ہی رمشا کی والدہ کی اس درخواست پر بھی فیصلہ سنایا جائے گا جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ وکلاء ازخود ہی مقدمہ کی پیروی کر رہے ہیں۔