لاہورانٹرنیشنل چلڈرن فلم فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن سترہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں دو سو فلمیں دکھائی جائیں گی۔فیسٹیول کے آرگنائزرز نے لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں بتایا گیا کہ اس فیسٹیول کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا جس کے بعد مزید پانچ شہروں،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،فیصل آباد اور کراچی میں بھی یہ فلمیں دکھائی جائیں گی۔چھتیس دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں ایک سو تیس شوز ہوں گے جس میں اسی ہزار کے قریب بچے،اساتذہ،والدین اور فلم میکر شامل ہوں گے۔