چین (جیوڈیسک)چین کے شہر چونکنگ میں آئے سیلاب نے تباہی مچا دی، پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھر گیا۔چونکنگ میں آئے اس سیلاب سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے اور اپنا گھر بار چھوڑ گئے۔ دریا پانی سے بھر گئے اور شہر میں نظام زندگی معطل ہو گیا۔ انتظامیہ کے مطابق صرف ضلع ڈیزو میں ایک لاکھ ستائیس ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور وہاں تیس گھنٹوں کے دوران دو سو بیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو 1958 کے بعد سے اب تک ایک ریکارڈ ہے۔
چین کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ جیانگ جن ضلع میں دیاں میں سیلابی پانی کی وجہ سے تریپن ہیکٹر زمین زیرآب آگئی۔