شہرہ آفاق گلوکار مائیکل جیکسن کی صحت کے متعلق ایک نیا انکشاف ہوا ہیجس میں کہا گیا ہے کہ گلوکار کے لندن میں ہونے والے پچاس کنسرٹس کے منتظمین کو انکی خرابی صحت کا پہلے سے علم تھا۔
امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق مائیکل جیکسن کے اس دورہ لندن کے پروموٹرز کو معلوم تھا کہ گلوکار آج کل ذہنی طور پر صحت مند نہیں ہیں اور انکی پرفارم کرنے کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان ہے۔اخبار نے اس حوالے سے ایک دستاویزی ثبوت بھی فراہم کیا ہے۔امریکا میں اس کیس کو اس لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے کیونکہ کنسرٹس کے منتظمین انشورنس کمپنیوں سے 17.5 ملین ڈالر انشورنس کا کلیم کررہی ہیں۔