چوہدری اکرم منہاس کے بھانجے کے قتل پر اظہار تعزیت اور قاتل کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ
Posted on September 6, 2012 By Geo Urdu لاہور
دی ہیگ ہالینڈ(امانت علی چوہان) لاہور میں پولیس افسر نے معمولی تکرار پر نوجوان طاہر محمود چیمہ کوسرکاری ریوالور سے فائیر کر کے موقع پر قتل کردیا ۔ قتل ہونے والا نوجوان صدر پی او ایف انٹرنیشنل چوہدری محمد اکرم منہاس کا بھانجہ تھا۔اس افسوسناک خبر سے پورے یورپ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور ملوث پولیس افسر کو اختیار سے تجاوز کرنے پر اور نوجوان کو قتل کرنے پر فوری انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے چیف جسٹس افتخار چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ عوام کو پولیس کی غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے۔
دی ہیگ ہالینڈ سے راجہ فاروق حیدر چوہدری خالد محمود چک پیرانہ حاجی رخسار احمد چوہدری محمدشریف گمٹی چوہدری محمد فیروز راجہ زیب خان پرویز ایوب میاں خالد امانت علی چوہان چوہدری محمد افضل پیارہ چوہدری محمد سرور پیارہ اور دیگر مقامی تنظیمات کے نمائندوں نے اس بہیمانہ قتل پر چوہدری محمد اکرم منہاس سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کے لیئے عظیم صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔