گنے کی قیمت 250 روپے فی من مقرر کی جائے:کسان بورڈ

price of sugarcane

price of sugarcane

پاکستان (جیوڈیسک)حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت مقرر کرنے کیلئے بلائے گئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کین بورڈز کے اجلاسوں کی خبروں کے بعد کسان بورڈ کی مرکزی شوگر کین کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ۔کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی نے اجلاس کے فیصلوں اور تجاویز کے بارے قومی میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ گنے کی کم از کم قیمت250 روپے فی من مقرر کی جائے کیونکہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال تیل، بجلی،گیس، کھاد، زرعی ادویات اور دیگر زرعی مداخل میں 40 سے 140 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے اور گنے کی فصل پر اٹھنے والے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

کم بارشوں، انڈیا کی آبی جارحیت، لوڈ شیڈنگ، بجلی اور تیل کی ہوشربا قیمتوں اور شوگر ملوں کی لوٹ مار کی وجہ سے آئندہ سیزن میں گنے کی پیداوار پچیس فی صد کم ہونے کا اندیشہ ہے۔ مارکیٹ میں چارا اور گڑ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اس لیے گنے کی فصل کا بہت بڑا حصہ چارا اور گڑ بنانے میں استعمال ہو جائے گا۔