کراچی (جیو ڈیسک)کراچی میں مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی تعداد 180 ہو گئی ہے۔ڈینگی سرویلنس سیل سندھ کے ترجمان کے مطابق متاثرہ مریض کراچی کے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک مریض حیدر آباد میں بھی رپورٹ ہوا ہے اور رواں سال اب تک ڈینگی سے متاثرہ ایک 78 سالہ خاتون بھی جاں بحق ہوچکی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس شدت اختیارکر سکتا ہے لہذا شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔