چین(جیوڈیسک)چینی صدر ہو جن تاؤ کا کہنا ہے کہ عالمی کساد بازاری کے باعث چینی معیشت مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔
ایپک بزنس کانفرنس سے خطاب میں چینی صدر نے عالمی کساد بازاری کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضوں کا مسئلہ کوئی بھی ملک حل نہیں کر پا رہا۔ اس وجہ سے اب تک عالمی معاشی بحران ختم نہیں ہو سکا۔ چین ایسے حالات میں اپنی معاشی پالیسی میں تسلسل قائم رکھتے ہوئے اپنی کرنسی کی قیمت مقرر کرتا رہے گا۔