سندھ(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کی کمی سے انسٹھ ہزار آٹھ سو روپے اور دس گرام کی قیمت دو سو ستاون روپے کی کمی سے اکاون ہزار دو سو ستاون روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت ایک ہزار نوے روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔