لاہورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اچھی فارم میں ہے۔ انٹر نیشنل ٹیمیں پاکستان آئیں نہ آئیں ٹیلنٹ آتا رہے گا۔سیریز میں اسی طرح کھیلیں اور سیریز تین صفر سے جیتیں ،یہ بات انہوں جیونیوز کے سیگمنٹ سوئنگ کے سلطان میں بات کرتے ہوئے کہی ،وسیم اکرم نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں تھا،سابق آل راونڈر نے کہا کلوز میچز میں بڑے فیصلے کرنا ہوتے ہیں، میچ میں حفیظ کے فیصلے درست ثابت ہوئے ۔شاہد آفریدی کو آخری ون ڈے کھلانے کے بارے میں وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ انہیں مکمل فٹ ہونے دیں۔