دس ستمبر سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مزید ساڑھے تین روپے تک اضافے کا امکان ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں عرب گلف کروڑ کے سودوں میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ساڑے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین تین روپے پندرہ پیسے،ڈیزل فی لیٹر ساڑے تین روپے اور مٹی کا تیل دو روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور سی این جی کی قیمتون کا تعین ابھی کیا جارہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتون کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔