جنوبی پنجاب (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کے احکامات کو فالو کر رہے ہیں۔ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے کے حوالے سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) اب متفقہ قرارداد اور کمیشن کے قیام کے بعد پیچھے ہٹ رہی ہے۔